عوام دہشت گردوں کے ہاتھوں مرنے کے بجائے موجودہ نظام کو موت دینے کیلئے اپنے کردار کو پہچانیں: میاں کاشف محمود
فیصل
آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم میاں کاشف محمود نے شکار پور امام بارگاہ میں
بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں عوام عدم تحفظ کا شکار
ہیں اورعوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے والے حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔
آج دہشتگردی بھی دو قسموں کی ہے ایک دہشتگردی وہ جو مذہب کے نام پر کی جاتی ہے اور
معصوم لوگوں کی جان لے لی جاتی ہے اور ایک دہشت گردی وہ ہے جو سیاست کے نام پر کی جاتی
ہے جس میں غریب معاشرے کے حقوق اور روٹی کا لقمہ تک چھین لیاجاتا ہے۔ مذہب کے نام پر
کی جانیوالی دہشتگردی تو ہے ہی لائق مذمت اور لائق لعنت مگر اس سے بڑی دہشت گردی وہ
ہے جو سیاست کے نام پر حکمران کرتے ہیں۔ غریبوں کے حقوق پر ڈاکے ڈال کر ساری دنیا میں
بزنس ایمپائرز بنا لیتے ہیں مگر غریب روٹی کے نوالے، پانی، بجلی، گیس اور بنیادی انسانی
حقوق اور عزت کو ترس رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی69 میں عہدیداران کے
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں امجد قادری، جعفر حسین گجر، ملک الیاس،
خالد رفیق سندھو، محمد یعقوب قادری، محمد حسین بٹ، ظفر اقبال، زبید مصطفوی، محمد احسن
قادری بھی موجود تھے۔ میاں کاشف محمودنے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام دہشت گردوں
کے ہاتھوں مرنے کی بجائے موجودہ نظام کو موت دینے کیلئے اپنے کردار کو پہچانیں۔ اجتماعی
شعور سے ہی ملک میں خوشحالی اور امن کا سورج طلوع ہو سکے گا۔


تبصرہ