ٹوبہ ٹیک سنگھ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد
پاکستان عوامی تحریک ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ کنونشن سے انجینئر رفیق نجم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حق کو ہمیشہ فتح ملتی ہے اور باطل کو ہمیشہ شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ نتائج وہی نہیں ملتے جن کی انسان توقع کرتا ہے۔ اس موقع پر رہمنا پاکستان عوامی تحریک اظہر عباس چھٹہ، پاکستان عوامی تحریک کے صدر منور باجوہ، منہاج القرآن گوجرہ کے ناظم شاہد فاروق قادری، ویمن لیگ، ایم ایس ایم اور یوتھ لیگ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ