ڈی چوک میں جلسے جلوسوں پر پابندی کی بات کرنے والے خود آمریت کی پیداوار ہیں۔ عمر ریاض عباسی
جن کے خاندان کے 15، 15 لوگ اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہوں ان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ مصطفی خان
پاکستان
عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، عوامی تحریک کے رہنما انچارج
میڈیا سیل مصطفی خان نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں جلسے جلوسوں پر پابندی کی بات کرنے والے
آمریت کی پیداوار اور آمرانہ سوچ کے حامل لوگ ہیں۔ جن کے خاندان کے 15، 15 لوگ اقتدار
کے مزے لوٹ رہے ہوں ان کوعوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار
انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک اسلام آباد میڈیا سیل کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے
کیا۔ اس موقع پر غلام علی خان، شمریزاعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے انقلاب مارچ اور دھرنے کے دوران انہی جمہوریت کے ٹھیکیداروں نے انقلاب مارچ اور آزادی مارچ والوں کو گھس بیٹھیا، لشکری کہہ کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی اور نام نہاد جمہوریت کو بچانے کے لئے مفاد پرست عناصر ایک چھت تلے جمع ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب مارچ اور دھرنے کے دوران پوری قوم کو ایجوکیٹ کیا، آئین کا شعور دیا، قوم کا بچہ بچہ جان چکا ہے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت مفاد پرست ہے، جن کا مقصد عوام کے مفاد سے بڑھ کر اپنے ذاتی مفادات کاتحفظ کرنا ہے۔


تبصرہ