راولپنڈی: پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کی امام بارگاہ پر خود کش دھماکہ کی شدید مذمت
پاکستان
عوامی تحریک راولپنڈی کے رہنماؤں سردار منصور خان، نعیم سلطان کیانی، غلام علی خان
اور عاقل ستی نے راولپنڈی کی امام بارگاہ پر خود کش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے
کہا ہے کہ دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں، مگر حکومت دہشت گردی کو روکنے
میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قوم دہشت گردوں کے نظریاتی
محافظوں کو مسترد کر دے۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ قائد پاکستان عوامی تحریک
ڈاکٹر طاہرالقادری کی راولپنڈی، اسلام آباد کے کارکنان کو خون کے عطیات دینے کی ہدایت
پر عمل کرتے ہوئے عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے خون کے عطیات دیے۔
عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث قاتل حکمران پورے ملک کو
قتل گاہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں، بہت جلد حکمران اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔


تبصرہ