پاکستان عوامی تحریک کا وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر رد عمل
پاکستان
عوامی تحریک کی طرف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر رد عمل پر
کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے قوم کے سامنے اعتراف کیا کہ 60 کالعدم تنظیمیں نام بدل
کر کام کر رہی ہیں لہٰذا حکومت قوم کو ان کالعدم تنظیموں کے نام، ان کے سرپرستوں اور
انہیں فنڈز دینے والوں کی تفصیل سے آگاہ کرے۔ مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ
حیرت ہے وذیر داخلہ ان کالعدم تنظیموں کے خلاف نہ صرف ڈیڑھ سال سے کاروائی کرنے میں
ناکام رہے بلکہ اب بھی ان کی منت سماجت کر رہے ہیں کہ اپنا دہشت گردی والا کاروبار
ٹھپ کر دیں ورنہ کیس فوجی عدالت میں بھجوا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وذیر داخلہ کے معذرت
خواہانہ رویے سے مایوسی ہوئی ہے ابھی بھی لگ رہا ہے حکومت ایکشن پلان کے حوالے سے یکسو
نہیں ہے، چوہدری نثار کی پریس کانفرنس میں غیر ن لیگی صوبائی حکومتیں ٹارگٹ بنی رہیں،
یہ وقت قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ہے، مگر حکومت اب بھی سیاست کو ترجیح دے رہی ہے۔


تبصرہ