ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی سندھ کے نائب صدر کے بھائی محمد حسین کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت
پاکستان
عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان عوامی تحریک سندھ کے نائب
صدر اوست علی کے بھائی محمد حسین کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے
ہوئے کہا ہے کہ قاتل دندناتے پھر رہے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں امن و امان کے قیام
میں ناکام ہو چکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے
قرار واقعی سزا دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان دکھ
اور غم کی اس گھڑی میں انکے خاندان اور سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ
تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


تبصرہ