حکمران اقتدار کے نشے میں مست ہوکر اپنے ہی عوام کو قتل کر رہے ہیں۔ نعیم سلطان کیانی
حکومت نے سانحہ فیصل آباد رونما کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ عاقل ستی، غلام علی خان

پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر نعیم سلطان کیانی، جنرل سیکرٹری عاقل ستی، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ ن لیگ حقیقت میں خون لیگ بن چکی ہے۔ حکمران اقتدار کے نشے میں مست ہوکر اپنے ہی عوام کو قتل کر رہے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ اسلام آباد کے بعد حکمرانوں نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم و بربریت کی داستان رقم کر دی۔ حکومت نے سانحہ فیصل آباد رونما کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے شہید ہونے والے کارکن کی غائبانہ نماز جنازے میں شرکت کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں عامر کیانی، راجہ راشد حفیظ، اعجاز خان جازی، صداقت عباسی اور شاہد گیلانی سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکن کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور شہید کارکن کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔ اس موقع پر ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن انار خان گوندل، وسیم خٹک، ملک طاہر جاوید اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی منزل ایک ہے، عوامی تحریک اور پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں پھیلانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔



تبصرہ