اقتدار کو بچانے کے لئے معصوم شہریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ غلام علی خان
حکمرانوں نے ثابت کر دیا کہ ن لیگ قاتلوں کی جماعت اور خون لیگ ہے
پاکستان
عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان، مقصود عباسی، نذیر ہزاروی، امجد عباسی، ملک طاہر
اور ملک مظہر ایڈووکیٹ نے فیصل آباد میں ن لیگ کے کارکنوں کے ہاتھوں پی ٹی آئی کے کارکنوں
کی ہلاکت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کو 17 جون اور 30
اگست کو اس قسم کے تشدد اور ریاستی جبر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آج حکمرانوں نے ثابت
کر دیا کہ ن لیگ قاتلوں کی جماعت اور خون لیگ ہے۔ اقتدار کو بچانے کے لئے معصوم شہریوں
کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ بے گناہ افراد کی ہلاکتیں اور تشدد کی جتنی مذمت کی جائے
کم ہے۔ سردار منصور خان نے کہا کہ موجودہ حکمران غیر جمہوری اور غیر آئینی ہتھکنڈوں
کے ذریعے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہیں۔ موجودہ حکمرانوں
کا بر سر اقتدار رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔


تبصرہ