گوجر خان: نابینا افراد پر تشدد کھلم کھلا ریاستی دہشتگردی ہے: راجہ خیام عباس
پاکستان عوامی تحریک گوجر خان کے صدر راجہ خیام عباس اور سیکرٹری انفارمیشن عبدالستار نیازی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ حکمران ملک کو اپنے ذاتی کاروبار کی طرح چلا رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے، ٹرانسپورٹرز کرایے کم کرنے سے انکاری ہیں جبکہ روز مرہ کی اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ پسا ہوا طبقہ فاقے کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نابینا افراد پر تشدد کھلم کھلا ریاستی دہشتگردی ہے، حکومت نے پہلے 14 افراد کو قتل اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کیا، اب بھی گلوبٹوں کے ذریعے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جمہوریت کے دعویداروں نے عوام کیساتھ انسانی سلوک کرنا سیکھا ہی نہیں۔


تبصرہ