غربت اور بیرونی قرضوں میں اضافہ کی بڑی وجہ وی آئی پی حکمران ہیں۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ
ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہو گا۔
اشتیاق میر ایڈووکیٹ
سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ اسلام آباد کے شہداء کے خون میں رنگے ہوئے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں
لگنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے
پاکستان عوامی تحریک کے راہنماؤں ابرار رضا ایڈوکیٹ، اشتیاق میر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جلد صحت یاب ہوکر عوام کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ اسلام آباد کے شہداء کے خون میں رنگے ہوئے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلاب وی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کر دے گا۔ انقلاب کے بعد خزانے کی پائی پائی کی حفاظت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اور بیورو کریسی حقیقی معنوں میں سادگی اختیار کر لیں تو پاکستان کو بیرونی قرضے لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ وزیر اعظم کے بیرونی دوروں پر ہونے والے 30 کروڑ روپے کے اخراجات کا وزیر اعظم سے حساب مانگے۔
وزیراعظم پاکستان کے پرتعیش غیر ملکی دوروں پر کروڑوں کے اخراجات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50 فیصد آبادی انتہائی غریب اور 80 فیصد شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور وزیراعظم پاکستان نے ایک سال میں 30 کروڑ روپے غیر ملکی دوروں پر اڑا دیے، وزیراعظم بتائیں ان غیر ملکی دوروں سے پاکستان کو کیا فائدہ پہنچا؟ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم کا بھارتی وزیراعظم مودی سے مصافحہ قومی خزانے کو دو کروڑ روپے میں پڑا۔ وزیر اعظم پاکستان اور ان کے وفد میں شامل وزراء یاد رکھیں کہ بیرونی دوروں پر خرچ ہونے والی پائی پائی عوام کے خون پسینے کی کمائی کے جمع شدہ ٹیکسوں سے ادا ہوتی ہے۔


تبصرہ