استحصالی اور فرسودہ نظام کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو شعور دے کر جگا دیا ہے۔ فاروق بٹ
سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے اقتدار کی موت ثابت ہوگا۔ فاروق بٹ
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے نائب صدر فاروق بٹ نے کہا ہے کہ قوم نے ن اور پ کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کو مسترد کر دیا ہے۔ آنے والا دور حقیقی عوامی دور ہوگا۔ مک مکا کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔ سیاست سے کاروبار کا خاتمہ کر کے سیاست کو عبادت کا درجہ دیں گے۔ آنے والے انتخابات میں سیاست کو تجارت بنانے والوں کے ناپاک عزائم کا جنازہ نکل جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک ملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں ملک بھر میں چاروں صوبوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران جنہوں نے بے گناہ نہتے کارکنوں کا قتل عام کیا قانون کی گرفت سے باہر ہیں اور دندناتے پھر رہے ہیں۔ عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ اسلام آباد میں ملوث حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑے گی اور انہیں عبرت ناک انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے اقتدار کی موت ثابت ہوگا۔


تبصرہ