اوکاڑہ: معروف سیاسی اور سماجی شخصیات کا پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان
اوکاڑہ: پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر قاری مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ کی دعوت پر آستانہ عالیہ مرولہ شریف ضلع اوکاڑہ کے سجادہ نشین میاں معروف احمد، پاکستان کسان اتحاد کے تحصیل انفارمیشن سیکرٹری چوہدری ریاست علی چدھڑ اور معروف قانون دان، سیاسی اور سماجی رہنما سید عدیل شاہ گیلانی نے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی انقلابی ایجنڈا ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہر انقلابی مشن کے ساتھ ہیں اور ان کی کال پر ہمہ وقت تیار ہیں۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف ڈیرہ غازی خان بھی موجود تھے۔


تبصرہ