پاکستان میں کمزوروں اور طاقتوروں کی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ چوہدری فہیم حیدر
5 دسمبر کو سرگودھا کی تاریخ کی سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔ عمران ملک
پاکستان عوامی تحریک کا مشاورتی اجلاس چوہدری فہیم حیدر چیمہ صدر پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کی زیر صدارت ہوا۔ چوہدری فہیم حیدر چیمہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنے نے پاکستان کی عوام کا شعور بیدار کر دیا۔ اسی دھرنے نے ڈرے ہوئے لوگوں کو ہمت دی اور سوئی ہوئی قوم کو جگا دیا۔ اس دھرنے سے شروع ہوکر پورے ملک میں پھیلنے والی تحریک کا اب اگلا پڑاؤ 5 دسمبرکو سرگودھا میں ہوگا جس میں سرگودھا کی عوام یہ ثابت کر دیں گے کہ ان کے دل ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کی گئی۔


تبصرہ