سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ اسلام آباد کے شہداء کو انصاف دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مصطفی خان
ماڈل ٹاؤن میں پنجاب حکومت کی ایماء پر پنجاب پولیس نے ظلم و بربریت
کی بدترین مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رہے گی
انصاف نہ ملا تو ملک جام کردیں گے
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما انچارج میڈیا سیل مصطفی خان نے کہا ہے کہ سانحہ مادل ٹاؤن اور سانحہ اسلام آباد کے شہداء اور زخمیوں کو انصاف دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مظلوموں کو انصاف دلوانے کے لئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ اسلام آباد کو انصاف دلواانا عوامی تحریک کا مشن ہے۔ شہداء کی روحیں انصاف کے لئے پکار رہی ہیں۔ انصاف نہ ملا تو ملک جام کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 17جون کو ماڈل ٹاؤن میں پنجاب حکومت کی ایماء پر پنجاب پولیس نے ظلم و بربریت کی جو بدترین مثال قائم کی وہ رہتی دنیا تک یاد رہے گی۔ میڈیا نے سب کچھ دنیا کو دکھایا، ن لیگ کا نام خون لیگ کے نام سے لیا جاتا رہے گا۔ تمام تر حقائق کو پوری قوم نے اور انصاف دینے والے اداروں نے براہ راست دیکھا۔ آرمی چیف کے دباؤ پرمقدمہ درج ہو جانے کے باوجود مجرم دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کو انصاف دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ناانصافی پر مبنی نظام کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے، اس نظام کو زمین بوس کر کے ہی دم لیں گے۔ وزیراعلی کے مستعفی ہونے کے مطالبے پر آج بھی قائم ہیں اور استعفے تک ہماری جنگ جاری رہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سیل اسلام آباد میںPAT میڈیا کے کام کو مذید فعال بنانے کے لئے مشاروتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، شمریز اعوان، دانش خان، قاری منہاس، مبشر رندھاوا بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ناانصافی پر مبنی بنائی گئی جے آئی ٹی شہداء کے خون کے ساتھ غداری ہے۔ عوامی تحریک اور شہداء کے ورثاء قطعا غیر منصفانہ فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے اور نام نہاد اور من پسند افراد پر مشتمل بنائی گئی جے آئی ٹی میں نہیں شامل نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پٹیالہ پلان کو مسترد کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جعلی جے آئی ٹی کو فوری ختم کر کے عوامی تحریک اور شہداء کے ورثاء کی مشاورت کے ساتھ جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ شفاف تحقیقات ہو سکیں۔


تبصرہ