راولپنڈی: پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کی سجاد کاظمی کی عیادت
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، ملک طاہر جاوید، میاں بابر حسین، نذیر ہزاروی نے گزشتہ روز ہولی فیملی ہسپتال میں پاک پی ڈبلیو ورکر یونین کے سابق چیئرمین، ممتاز سماجی و سیاسی رہنما، مختار فورس کے کمانڈر سید سجاد حیدر کاظمی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ یاد رہے کہ سجاد کاظمی کچھ روز قبل اپنے گھر کی تعمیر کے دوران گھر کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے جسکی وجہ سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔


تبصرہ