
پاکستان عوامی تحریک واہ کینٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں
مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن اور
پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ کنونشن میں
جمیعت علماء پاکستان کے صدر افتخار اعوان نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک
میں شمولیت کا اعلان کیا۔ افتخار احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری
ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن
کو سمجھتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کی اور آج پاکستان عوامی تحریک
کا ادنی کارکن ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔
تبصرہ