گوجر خان: پاکستان عوامی تحریک انتخابات میں حصہ لے کر سٹیٹس کو کی جماعتوں کو شکست دے گی۔ حنیف مصطفوی

پاکستان عوامی تحریک گوجر خان کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما محمد حنیف مصطفوی، سلطان نعیم کیانی، انار خان گوندل، عبدالستار نیازی، راجہ خیام عباس نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک تمام انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر سٹیٹس کو کی جماعتوں کو شکست دے گی اور عوامی حکومت کا قیام عمل میں لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری غریب عوام کے لیڈر ہیں، کسی جاگیردار، سرمایہ دار کی اولاد نہیں ہیں اور نہ ہی عوامی تحریک سرمایہ داروں کی جماعت ہے۔ عوامی تحریک نے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا جسے عوام کی طرف سے خوب پذیرائی ملی۔ حکومت کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال ہونے کے باوجود بھکر کا عظیم الشان جلسہ منعقد ہو گا جو دھرنے کی کامیابی پر مہر تصدیق ثبت کر دے گا۔


تبصرہ