غریبوں کے حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کے وارنٹ گرفتاری اور بے گناہ لوگوں کے قتل میں ملوث عہدوں پر براجمان ہیں
گرفتاریاں، ہتھکڑیاں اور جیل ہمارے عزم کو کم نہیں کر سکتے
ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے شیڈول کے مطابق وطن آئیں گے
جس میں ہمت ہے وہ گرفتار کر کے دکھائے
پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عوامی تحریک کے دیگر قائدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے والوں کو سانحہ ماڈل ٹائون کے 14 شہداء، 90 سے زائد زخمی، سانحہ اسلام آباد میں 5 شہداء سینکڑوں زخمی نظر نہیں آئے۔ کیا پی ٹی وی کی عمارت انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی اور معتبر ہے۔ انصاف مانگنے اور غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور بے گناہ لوگوں کے قتل میں ملوث وزیراعظم اور وزیراعلی عہدوں پر براجمان ہیں۔ ظلم پر مبنی نظام اور اس کے محافظ بہت جلد عبرت ناک انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی گرفتاری کے وارنٹ سے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ عیاں ہو چکی ہے۔ وزیراعظم بیرونی دورے کر کے اپنی کمزور کرسی کو نہیں بچا سکتے۔ انصاف کرنے والے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی سے انقلابی جدوجہد آخری مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے شیڈول کے مطابق وطن آئیں گے اور شہر شہر جلسے کر کے عوام کو کرپٹ نظام کے خلاف اٹھنے کے لئے تیار کریں گے، جس میں ہمت ہے وہ گرفتار کر کے دکھائے۔ حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے انقلاب کے قافلے کو منزل پر پہنچنے سے روکا نہیں جا سکتا۔ گرفتاریاں، ہتھکڑیاں اور جیل ہمارے عزم کو کم نہیں کر سکتے۔


تبصرہ