ڈسکہ: پاکستان عوامی تحریک کا ‘‘مصطفوی کارکنان زندہ آباد کنونشن’’ کا انعقاد

پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ کے زیراہتمام تحصیل ڈسکہ میں مصطفوی کارکنان زندہ آباد کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت محمد اسلم بسراء صدر منہاج القرآن ڈسکہ نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر شیخ زاہد فیاض اور انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی، جبکہ چوہدری عباس علی گھمن سرپرست منہاج القرآن ڈسکہ، اللہ رکھا قادری صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ، ناصر محمود مان ناظم منہاج القرآن ڈسکہ اور صفدر علی بٹ بھی شریک تھے۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔


تبصرہ