پاکستان کے تحفظ اور استحکام کے لیے پاکستانی قوم کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہو گی۔ پروفیسر عارف صدیقی
فیصل
آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم دعوت پروفیسرمحمد عارف صدیقی نے کہا ہے کہ 67
سال کے سفر کا حاصل یہ ہے کہ آج اقبال کے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں
کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے تحفظ اور استحکام کے لیے پاکستانی قوم کو اپنی
ذمہ داری نبھانا ہو گی۔ وطن عزیز کے ہر طبقے کو حقیقی تبدیلی کیلئے باہر نکلنا ہو گا۔
اگلی نسلوں کو تابناک اور خوشحال پاکستان دینے کیلئے نوجوانوں اور طلبہ کو ریاست بچانے
کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر
گلفشاں کالونی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر غلام محمد قادری، پیر محمد
ساجد، ڈاکٹر قیصر ضیاء، قاری امجدظفر، عمران مصطفوی اور قاری سرفراز احمد بھی موجود
تھے۔
پروفیسر عارف صدیقی نے کہا کہ اسلاف کے اصولوں سے انحراف کرنے والے ہجوم کو قوم بن کے کفارہ ادا کرنا ہو گا اور تحریک پاکستان کے جذبے کے ساتھ وطن عزیز کے تحفظ و استحکام کیلئے اقدامات کرنا ہو نگے۔ روح اقبال کو خوش کرنے کیلئے 18 کروڑ پاکستانیوں کو ریاست بچانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو درست سمت میں صرف کرنا ہو گا۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو غلامی کا طوق ہمارا مقدر بن جائے گا۔


تبصرہ