دھرنا نہیں انقلاب ہماری منزل ہے۔ منصور اعوان
راولپنڈی: پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ راولپنڈی کے صدر منصور اعوان نے کہا ہے کہ بکی ہوئی قلمیں اور زبانیں ہمارے دھرنے بارے بہت زہر اگل رہی ہیں۔ دھرنا شروع ہوا تو کہا گیا لندن پلان ہے ختم کیا تو ڈیل قرار دی گئی۔ خود اسحاق ڈار اقرار کرتے ہیں کہ ملک کی آدھی آبادی غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکی ہے، لاکھوں نوجوان پاکستان میں اپنے مستقبل سے مایوس ہو کر دیار غیر کا رخ کر رہے ہیں، عوام الناس کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں جس کی وجہ سے ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ان مظالم کے پیچھے کونسا پلان یا ڈیل ہے اس پر سارے نام نہاد دانشور خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ دھرنا نہیں انقلاب ہماری منزل ہے، ظلم کے سومنات کو گرانے کیلئے کئی حملے کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوتھ سیکرٹریٹ سرسید چوک میں نوجوانوں کی ایک نجی تنظیم کے عہدیداروں سے ایک ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری عمر ممتاز بھی موجود تھے۔


تبصرہ