پاکستان کے عوام عوامی تحریک کی ممبر شپ لیکر انقلابی قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔ فاروق بٹ
پاکستان کے عوام کو VIP کلچر سے پاک سیاسی جماعت کا تحفہ دینا ڈاکٹر
طاہرالقادری کا مشن ہے
دھرنا ختم کرنے کا کہنے والے جان لیں کہ دھرنا ختم نہیں ہوا بلکہ دھرنا پورے ملک میں
پھیلا دیا گیا ہے
محرم کے بعد 23 نومبر سے بکھر سے انقلابی قافلہ پھر سے چلے گا اور پورے ملک کو اپنی
لپیٹ میں لے لے گا
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما فاروق بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام عوامی تحریک کی ممبر شپ لیکر انقلابی قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام کو VIP کلچر سے پاک سیاسی جماعت کا تحفہ دینا ڈاکٹر طاہرالقادری کا مشن ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنوں کے ساتھ قیادت کی طرف سے بھی قربانیاں دینے کی روایت رکھ دی ہے اب کوئی لیڈر شیشے کے محل میں بیٹھ کر اشاروں پر اقتدار کا کھیل نہیں کھیل سکے گا اور اپنے کارکنوں کو اپنی خواہشات کا ایندھن نہیں بنا سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک، عوامی تحریک یوتھ ونگ، ایم ایس ایم اور عوامی تحریک ویمن ونگ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 70دن سے اپنے عوام اور کارکنوں کے ساتھ رہے اور پوری قوم کوانقلاب کے لئے تیار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوام کو اقتدار میں حصے دار بنانے کے حوالے سے آئینی و قانونی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی، اور ملک کے کروڑوں غریبوں کا مقدر بدلے گا۔ دھرناختم کرنے کا کہنے والے جان لیں کہ دھرنا ختم نہیں ہوا بلکہ دھرنا پورے ملک میں پھیلا دیا گیا ہے۔ محرم الحرام کے احترام میں سیاسی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔ محرم کے بعد 23 نومبر کو بکھر سے انقلابی قافلہ پھر سے چلے گا اور پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے کر انقلاب تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے جفاکش اور جاں نثار کارکن نہ تھکے تھے، نہ تھکے ہیں اور نہ تھکیں گے، بلکہ قائد پاکستان عوامی تحریک کے شانہ بشانہ انقلابی جدوجہد کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔


تبصرہ