پاکستان عوامی تحریک پی پی 10 کے رہنما ملک تنویر کے والد رضائے الہی سے انتقال کرگئے
جنازے میں سردار منصور خان، غلام علی خان، ملک محبوب، زمرد خان
اور دیگر کی شرکت
ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن انار خان گوندل کی والدہ اور ملک تنویر کے والد مرحوم
کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت
پاکستان عوامی تحریک پی پی 10 کے رہنما ملک تنویر کے والد رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ ڈھوک مستقیم کے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ رہنما مسلم لیگ (ق) ملک محبوب، پی پی کے رہنما زمرد خان، ملک طاہر جاوید، میاں بابر مصطفوی، ملک منظور، ملک ریاست کے علاوہ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان، سماجی و سیاسی شخصیات اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے ملک تنویر اور ان کے بھائی سے ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے رہنماؤں نے ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن انار خان گوندل کی والدہ مرحومہ اور ملک تنویر کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت میں اعلیٰ مقام اور قبر میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت سے نوازے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)


تبصرہ