انقلاب کیلئے شرکاء دھرنا کی قربانیاں تاریخ کا حصہ بن گئیں ہیں۔ ارشاد طاہر
انقلاب شہر شہر پھیل رہا ہے آنے والا کل عوامی انقلاب کا ہے
تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد احمد طاہر نے کہا ہے کہ انقلاب کیلئے شرکاء دھرنا کی قربانیاں تاریخ کا حصہ بن گئی ہیں۔ کارکنان استقامت کا پہاڑ ثابت ہوئے۔ کرپٹ اور استحصالی نظام بچانے والی اندرونی اور بیرونی قوتیں انقلاب کے راستے میں حائل ہوئی مگر قوم جاگ اٹھی ہے۔ انقلاب شہر شہر پھیل رہا ہے آنے والا کل عوامی انقلاب کا ہے۔ کامیاب جلسے انقلابی جدوجہد کی عوامی پذیرائی کا ثبوت ہیں۔ کارکنوں کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں۔ ہماری جدوجہد صبح انقلاب تک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس حراست سے رہائی کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں کارکنان نے ان کی رہائی پر ان کا شاندار استقبال کیا۔


تبصرہ