نواز شریف کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے فقط فوٹو سیشن ہیں۔ عمر ریاض عباسی
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے کہا کہ نواز شریف کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے فقط فوٹو سیشن ہیں۔ حکمران پچھلے 30 سالوں میں ملک کو سیلاب سے بچانے کے اقدامات نہ کر سکے۔ آج دھرنے والوں کے خوف سے ان کو دورے پڑ رہے ہیں۔ وزیراعظم، وزیراعلی اور وزراء سیلاب زدہ علاقوں میں دورے کر کے فوٹو سیشن میں مصروف ہیں۔ بڑے بڑے بوٹ پہن کر سیلاب زدہ علاقوں میں گھوم کر ڈرامے کئے جا رہے ہیں۔ عوام ان کے فلاپ ڈراموں کو جان چکے ہیں۔


تبصرہ