پاکستان عوامی تحریک نے سیشن کورٹ میں 22.A کے تحت پرچے کی درخواست دائر کروا دی
عمر ریاض عباسی اور سردار منصور خان کی مدعیت میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ابرار رضا ایڈووکیٹ نے سیشن جج کی عدالت میں22.A کے تحت پرچے کی درخواست دائر کی۔ درخواست اسلام آباد میںPAT کے کارکنان کے قتل اور تشدد کے خلاف دی گئی۔ درخواست میں وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، آئی جی اسلام آباد اور دیگر پولیس اہلکار شامل ہیں۔ سیشن جج راجہ جواد عباس حسن نے ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ کو 10 ستمبر کو عدالت میں طلب کر لیا۔


تبصرہ