ادارہ منہاج القرآن کو 80 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس عدالت عالیہ لاہور نے معطل کر دیا
ادارہ منہاج القرآن کو 80 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس بھجوانے کو عدالت عالیہ لاہور نے معطل کر دیا۔ حکمرانوں کو خوش کرنے اور ڈاکٹر طاہرالقادری پر دباؤ بڑھانے کیلئے نوٹس بھیجا گیا۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بیرسٹر علی ظفر کے دلائل سن کر یہ فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان کے حکم پر FBR نے ادارہ منہاج القرآن کو اندرون و بیرون ممالک سے حاصل ہونے والے عطیات پر 80 کروڑ روپے کا ریکوری نوٹس دیا تھا۔ جس پر ادارہ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو عدالت عالیہ میں ادارہ منہاج القرآن کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے قانونی دلائل سے ثابت کیا کہ ادارہ منہاج القرآن باقاعدہ ٹرسٹ رجسٹرڈ ہے۔ جس پر قانون کے مطابق اس کو دیے جانے والے عطیات پر کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔ جس پر جسٹس عابد عزیز شیخ نے اپنا مختصر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے معاملہ کمشنر ان لینڈ کو بھجوا دیا ہے۔


تبصرہ