ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایجنڈا انقلاب ہے، جس کو عوام کی تائید حاصل ہے، مڈ ٹرم مسائل کا حل نہیں۔ غلام علی خان
غلام ذہنیت کے غلام حکمران، عوام کو جشن آزادی منانے کی کیا ترغیب
دیں گے
10 اگست یوم شہداء پر روکا گیا تو دمام دم مست قلندر ہوگا
پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے رہنما میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایجنڈا انقلاب ہے جس کو عوام کی تائید حاصل ہے۔ جبکہ مڈ ٹرم الیکشن سیاستدانوں کا ایجنڈا ہے جس سے غریب عوام کو کچھ نہیں ملے گا، مڈ ٹرم الیکشن کے نتیجے میں پھر وہی ڈرامہ ہو گا۔ اس لئے پاکستان عوامی تحریک صرف انقلاب کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے، جس کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی انقلابی تحریک کے نتیجے میں موجودہ حکمران اقتدار پر نہیں بلکہ جیل میں ہوں گے، بہت جلد نواز شریف وزیر اعظم اور قاتل اعلی وزیراعلی نہیں رہیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد پر امن ہے ہم تشدد، ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا فلسفہِ سیاست عدم تشدد پر مبنی ہے اور ہماری 32 سالہ تحریکی و سیاسی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں نے کبھی کسی کوایک پتھر تک نہیں مارا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی عوام رابطہ مہم کے دوران مختلف عوامی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ 10 اگست کو یوم شہداء میں عوام جوق در جوق شریک ہونگے۔ تمام لوگ قرآن پاک، تسبیح اور جائے نماز ساتھ لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قاتل حکمرانوں کے کہنے پر جو پولیس والا بد معاشی کرے، بربریت کرے، قانون اور آئین کو پامال کرے ایسے پولیس والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مڈ ٹرم الیکشن سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نہ ہی غریبوں کو حقوق ملیں گے۔ حکمرانوں سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے گی۔ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے جشن آزادی منا کر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ غلام ذہنیت کے غلام حکمران، عوام کو جشن آزادی منانے کی کیا ترغیب دیں گے۔


تبصرہ