ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انقلاب مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ ریاض حسین
گوجر خان: عوامی تحریک کی قیادت ملکی حالات سے باخبر ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انقلاب مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے انقلاب مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک گوجر خان کے جنرل سیکرٹری ریاض حسین، میڈیا سیکرٹری عبدالستار نیازی، رہنماؤں محمد ریاست قادری، محمد نعیم چوہدری، شفاعت حسین اعوان نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے حامیوں کی عوامی تحریک میں کوئی گنجائش نہیں ہے، راولپنڈی کے مستعفی ہونے والے افراد ن لیگ کے حمایتی تھے جن کو کچھ دن قبل ہی عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ہم تشدد کی سیاست نہ کرتے ہیں اور نہ مانتے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری سیاسی بصیرت اور حکمت عملی سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور عوامی تحریک کے کارکنان یوم شہداء میں بھرپور شرکت کریں گے، پولیس کارکنان کو ہراساں کرنے سے باز رہے ورنہ نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔


تبصرہ