پاک فوج ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شمالی وزیرستان میں برسرپیکار ہے۔ عمر ریاض عباسی
ڈاکٹر طاہرالقادری سیاسی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیاسی دہشت
گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں
ڈاکٹر طاہر القادری نے مناظرے کا چیلنج وزیر اعظم کو دیا ہے کسی بکاؤ ملا کو نہیں
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے کہا ہے کہ پاک
فوج ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شمالی
وزیرستان میں برسرپیکار ہے۔ آپریشن (ضرب عضب) کی کامیابی کے نتیجے میں ایک نئے اور
شاندار دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹر طاہرالقادری سیاسی دہشت گردی
کے خاتمے کے لئے سیاسی دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ پوری قوم کی سپورٹ اور دعائیں
پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری سے
ملاقات کے لئے روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر
مصطفی خان، غلام علی خان، اختر راجہ، قاری منہاس، مبشر رندھاوا بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مناظرے کا چیلنج وزیر اعظم کو دیا ہے کسی بکاؤ ملا کو نہیں۔ ن لیگ طاہر اشرفی کو وزیر اعظم بنا دے تو ہم ان سے مناظرہ کر لیں گے۔ ہر بابصیرت شخص کو طاہر اشرفی جیسے فتنہ پرور مولوی کے ماتھے پر For Sale لکھا صاف نظر آتا ہے۔ ایسے بے ضمیر شخص کے کردار سے ہر کوئی آ گاہ ہے۔ طاہر اشرفی کی نہ کوئی جماعت ہے نہ کوئی بات ہے، ان کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ عمر ریاض عباسی نے کہا کہ ن لیگ ڈاکٹر طاہرالقادری کی عوامی مقبولیت سے بوکھلا کر طاہر اشرفی جیسے ملاؤں کی پناہ ڈھونڈنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جس دن یوم انقلاب کی کال دیں گے نام نہاد حکمرانوں کا اقتدار عملی طور پر اسی دن ختم ہو جائے گا۔


تبصرہ