گوجر خان: انقلاب کے بعد پہلے بے رحم احتساب ہوگا بعد ازاں انتخابات ہوں گے۔ راجہ محمد امین
گوجرخان ( ) دس نکاتی ایجنڈا ڈاکٹر طاہرالقادری کی عوام دوستی کا ثبوت ہے، جس انقلاب کا خواب کارکنوں نے آج سے 30 سال قبل دیکھا تھا اس کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے۔ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے مسیحا ہیں، انہوں نے غریب عوام کو ظلم کے نظام سے نجات اور ٹکرانے کا شعور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے نو منتخب صدر راجہ محمد امین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پہلے بے رحم احتساب اور پھر انتخابات ہوں گے۔ عوام کا سمندر کرپٹ نظام حکومت کو کرپٹ حکمرانوں سمیت سمندر برد کرے گا۔ نااہل حکمرانوں کو ڈراؤنے خواب آ رہے ہیں اور انہوں نے زرخرید افراد ڈاکٹر طاہرالقادری کی تنقید کیلئے میڈیا پر بٹھا دیے ہیں، اب ڈاکٹر طاہرالقادری کی کردار کشی کے علاوہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا۔ انقلاب کو روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔


تبصرہ