پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری غریب اور پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ غلام علی خان
ڈاکٹر طاہرالقادری حقیقی جمہوریت کا نفاذ اور غریب عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں
پاکستان عوامی تحریک پی پی 11 راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری غلام علی خان نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری غریب اور پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری حقیقی جمہوریت کا نفاذ اور غریب عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی انقلاب کونسلز کے قیام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں افسر شاہی آزاد نہیں، قانون عوام کی بجائے حکمرانوں کا وفادار ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ملک میں اس جمہوریت کا نفاذ چاہتی ہے جس میں عوام کو تعلیم، صحت، روزگار، مکان دے کر آزاد اور طاقتور کیا جائے۔ ایسا سماجی تحفظ دیا جائے جس میں پولیس، پٹواری، وڈیرے انکی رائے پر اثر انداز نہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے جس میں چھوٹا، بڑا، امیر، غریب اور ظالم مظلوم سب برابر ہوتے ہیں اور عوام کی عزت، جان و مال کا تحفظ اور سیاسی سماجی اور معاشی معاملات میں مکمل طور پر مساوات کا ماحول دے سکے۔ لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں حقیقی جمہوریت قائم نہیں ہو سکی۔ قائداعظم کے بعد ملک کوحقیقی قیادت نہ مل سکی۔ جو حکمران بھی آئے ملک کو لوٹنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کے فوری بعد ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی ایجنڈے کے ذریعے غریب عوام کو رہائش، کھانا، پہننے کے لئے کپڑا، تعلیم، صحت اور انصاف کی فراہمی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔


تبصرہ