کرپٹ حکمران ریاستی دہشت گردی کے باوجود موجودہ نظام کو آئینی اور جمہوری قرار دیتے ہیں۔ علامہ علی اختر اعوان

ٹیکسلا: علامہ علی اختراعوان نے کہا کہ اس ملک کی حالت کسی سے مخفی نہیں، غریب عوام بجلی،گیس، پینے کے لیے صاف پانی اور بنیادی ضروریات زندگی کے لیے ترس رہے ہیں۔ حکمرانوں نے رمضان شریف میں بھی اشیائے خورد و نوش میں لامحدود اضافہ کر دیا ہے۔ ملک پاکستان بے روزگاری، دہشت گردی، انصاف کی عدم دستیابی اور لاقانونیت جیسے مسائل سے دوچار ہے۔ کرپٹ حکمران ریاستی دہشت گردی کے باوجود موجودہ نظام کو آئینی اور جمہوری قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جمہوریت کے ڈی ریل ہونے کا خطرہ محسوس کرتے ہیں، جبکہ یہاں جمہوریت نام کی کوئی شے ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک انقلاب کے بعد دس نکاتی ایجنڈے کو نافذ کرے گی اور حقیقی جمہوریت پا کستانی عوام کو دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز PP-8 کے جنرل سیکرٹری سیف الرّحمٰن عطاری کی جانب سے دیے جانے والے افطار ڈنر پر مصطفوی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔


تبصرہ