نواز شریف مناظرے کے چیلنج سے راہ فرار اختیار کرنے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔ مصطفی خان
پرویز رشید کے بیان نے ثابت کر دیا طاہر اشرفی سرکاری پالتو اور رائے ونڈ کا تنخواہ دار ملازم ملا ہے
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما انچارج میڈیا سیل مصطفی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف مناظرے کے چیلنج سے راہ فرار اختیار کرنے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں، کیونکہ ان میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا سامنا کرنے کی نہ صلاحیت ہے نہ اہلیت۔ وہ اور ان کے وزراء طاہر اشرفی کے پیچھے چھپ تو سکتے ہیں بچ نہیں سکتے۔ پرویز رشید کے بیان نے ثابت کر دیا کہ طاہر اشرفی سرکاری پالتو اور رائے ونڈ کا تنخواہ دار ملازم ملا ہے۔ مناظرے کیلئے طاہر اشرفی کا نام دے کر نواز شریف نے راہ فرار اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف میں طاہرالقادری سے مناظرے کی اگر جرات اور صلاحیت نہیں تو ڈاکٹر طاہرالقادری کے کسی ادنی سے کارکن کا سامنا کر لیں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ طاہر اشرفی جیسے سرکاری ملاؤں کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے شاگرد عمر ریاض عباسی ہی کافی ہیں۔


تبصرہ