سرگودھا: پاکستان عوامی تحریک کے وفد کا پاکستان تحریک انصاف کے دفتر کا وزٹ
پاکستان عوامی تحریک ضلع سرگودھا کے وفد نے ڈویژنل کوارڈینیٹر PAT سید محمود احمد حسنین آغا کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے دفتر کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر وفد نے عنصر مجید خان نیازی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع سرگودھا اور ذیشان حیدر سے ملاقات کی اور ان کو باقاعدہ پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کی دعوت دی۔ وفد میں محمد عمران ملک جنرل سیکرٹری PAT ضلع سرگودھا، میاں ماجد حیات آرگنائزر PAT ضلع سرگودھا، چوہدری فہیم حیدر چیمہ سینئر نائب صدر PAT ضلع سرگودھا، کامران سرور نائب صدر PAT ضلع سرگودھا، چوہدری شوکت ابرار انفارمیشن سیکرٹری PAT ضلع سرگودھا شامل تھے۔


تبصرہ