سرگودھا: پاکستان عوامی تحریک کے وفد کا مسلم لیک (ق) کے دفتر کا وزٹ
پاکستان عوامی تحریک ضلع سرگودھا کے وفد نے ڈویژنل کوآرڈینیٹر PAT سید محمود احمد حسنین آغا کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے دفترکا وزٹ کیا۔ اس موقع پر وفد نے چوہدری عامر سلطان چیمہ، ملک شکیل سکندر، عابد شہزاد رانجھا، سرفراز گوندل، وقاص باجوہ، یاسر وڑائچ، عابد رانجھا اور لیاقت وڑائچ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انقلاب کے فائنل مرحلہ کیلئے کی جانے والی مشترکہ جدوجہد کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا اور آئندہ کے دنوں کیلئے حتمی لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ وفد میں محمد عمران ملک جنرل سیکرٹری PAT ضلع سرگودھا، میاں ماجد حیات آرگنائزر PAT ضلع سرگودھا، چوہدری فہیم حیدر چیمہ سینئر نائب صدر PAT ضلع سرگودھا، کامران سرور نائب صدر PAT ضلع سرگودھا اور چوہدری شوکت ابرار انفارمیشن سیکرٹری PAT ضلع سرگودھا شامل تھے۔


تبصرہ