طاہر اشرفی نواز شریف کے متبادل ہیں تو ن لیگ کا اللہ ہی حافظ ہے۔ قاضی فیض
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض نے کہا ہے کہ طاہر اشرفی نواز شریف کے متبادل ہیں تو ن لیگ کا اللہ ہی حافظ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے طاہر اشرفی کو نواز شریف کا متبادل کہہ کر اپنی قیادت کا کردار واضح کر دیا۔ طاہر اشرفی کو انسان کہنا یقیناً انسانیت کی توہین ہے۔ جعلی الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمران آئین کے آرٹیکل 62، 63 کی گرفت میں آتے ہیں۔ حکمرانوں نے عوام کو خود کشیوں اور ملکی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ عوام کا استحصال ہو رہا ہے، حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو کچھ نہیں بچے گا۔


تبصرہ