چکوال: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد آج ہو گا
سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ایک ماہ مکمل ہونے پر چکوال سمیت آج مورخہ 17 جولائی بروز جمعرات صبح 9 بجے 60 شہروں میں یوم شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن احتجاجی ریلی منعقد ہوگی۔ اس ریلی کا مقصد ایک ماہ گزر جانے کے باوجود شہدا کے لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج نہ کرنا ہے۔ تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے تھانہ فیصل ٹاؤن میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے درخواست جمع کروائی مگر تا حال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ سیشن جج کی عدالت سے بھی رجوع کیا گیا مگر اب تک وہاں سے بھی کوئی جواب موصول نہ ہوا۔ یہ احتجاجی ریلی دفتر تحریک منہاج القرآن سے شروع ہو کر بھون چوک پر ختم ہوگی۔


تبصرہ