قصور: عوام کرپٹ نظام کو مسترد کر کے آئینی اور جمہوری نظام کو لاگو کریں گے۔ ڈاکٹر یوسف آرائیں
پاکستان میں مصنوعی جمہوریت کی بجائے حقیقی جمہوریت کا دور شروع ہونے والا ہے۔ عوام کرپٹ نظام کو مسترد کر کے آئینی، جمہوری اور فلاحی نظام کو لاگو کریں گے جس میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص بھی پاکستان کے اقتدار میں شریک ہو سکے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈاکٹر یوسف آرائیں ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک قصور نے کارنر میٹنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام جمہوری انقلاب اور کرپٹ جمہوری نظام میں تقسیم ہو گئی ہے۔ عنقریب عوام کرپٹ نظام کو چھوڑ کر عوامی انقلاب کی طرف رجوع کرے گی۔ کرپٹ نظام کے داعی عوام کو اب مزید یرغمال نہیں بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انقلابی لیڈر ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت مل گیا ہے جس نے عوام میں شعور بیدار کیا ہے اور اب وہ اپنے حقوق چھین لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی انقلاب میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوگا۔ جب تمام طبقوں کو حقوق ملیں گے اور انصاف کو بنیاد بنا لیا جائے گا تو پھر ہر فرد خوشحالی کی طرف گامز ن ہوگا۔ تمام فرقوں اور طبقات میں انصاف کو قائم کیا جائے گا۔ مظلوم طبقے کے حقوق کا تحفظ ہوگا۔ عوام کی پریشانیاں دور ہوں گے۔ تمام انسان برابری کی بنیاد پر کام کریں گے اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔


تبصرہ