سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر پرامن احتجاج آج آبپارہ کے مقام پر ہو گا۔ غلام علی خان
عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور اور عمر ریاض عباسی قیادت کریں گے
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی FIR درج نہ ہونے پر اسلام آباد میں آبپارہ کے مقام پر آج مورخہ 17 جولائی بروز جمعرات دن 3 بجے، پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرے کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کریں گے، جبکہ انصار ملک، فاروق بٹ، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، ابرار رضا ایدووکیٹ، راجہ منیر اعجاز اور ویمن لیگ کی نصرت امین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ مظاہرے میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے افراد شرکت کر کے 14 بے گناہ افراد کو قتل کرنے اور 100 کے قریب افراد کو گولیوں سے چھلنی کرنے اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔
غلام علی خان نے بتایا کہ واضح رہے سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا، اتنے بڑے سانحہ میں حکمرانوں کی بے حسی کے باعث ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود آج دن تک FIR درج نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون رنگ لائے گا۔ انقلاب آئے گا اور کروڑوں عوام کو چند ہزار کہنے والوں کو دن میں تارے نظر آئیں گے۔


تبصرہ