اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے، امت مسلمہ ہوش کے ناخن لے۔ قاسم مرزا
اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی غیر فعال ہو چکی ہے، اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام۔ سعید نیازی
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی رہنما قاسم مرزا اور ایم ایس ایم اسلام آباد کے صدر سعید نیازی نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے۔ اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی اپنا اعتماد کھو چکی ہے، 56 مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنائی گئی ممالک کی نمائندہ تنظیم ہونے کے باوجود بدقسمتی سے او آئی سی امت مسلمہ کے حقوق کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی۔ عالمی امن کے دعویدار ادارے اقوام متحدہ اور او آئی سی بھی عالمی طاقتوں کے اشاروں پر کھلونا بن چکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف ایم ایس ایم کے مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت سے اب تک شہید ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ مقررین نے کہا کہ امریکہ اور یورپ کا کتا بھی مارا جائے تو پوری دنیا میں واویلہ مچ جاتا ہے، لیکن فلسطین میں 200 کے قریب شہادتیں ہو چکی ہیں جن خواتین اور بچوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا جارہا ہے۔ لیکن عالمی انصاف کی ٹھیکیدار خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو موجودہ حکمرانوں سے غزہ کی حمایت کی توقع نہیں کی جاسکتی کیونکہ انہوں نے خود رات کے اندھیرے میں ماڈل ٹاؤن میں نہتے شہریوں کو گولیاں مار کر چھوٹا غزہ بپا کیا۔


تبصرہ