راولپنڈی: امت مسلمہ کے مسائل کی وجہ حکمرانوں کا اغیار کی غلامی اختیار کرنا ہے۔ علامہ حیدر علوی
پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات علامہ حیدر علوی نے کہا کہ پاکستان سمیت امت مسلمہ کے حکمرانوں نے فلسطین کے مسئلے پر مجرمانہ غفلت برتی ہے اور امت کے اجتماعی موقف کی حمایت نہیں کی ہے۔ امت کی آواز فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ ہے جبکہ حکمران یہود و ہنود کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے اور در پردہ اسرائیل کے اقدام کی حمایت کی ہے، اور سر عام نہتے فلسطینیوں کا خون بہانے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ضرورت ہے۔ امت مسلمہ استعمار کے غلام حکمرانوں سے نجات کے ساتھ ہی مسائل سے نجات پا سکتی ہے۔


تبصرہ