گوجر خان: کارکنان تیاریاں تیز کر دیں جلد انقلاب کی کال دوں گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری
کارکنان اپنی تیاریاں مزید تیز تر کر دیں انقلاب کی فائنل کال کا اعلان جلد کروں گا، اب مہینوں کی بات نہیں ہفتوں کا ٹائم رہ گیا ہے، شہداء کا خون رنگ لائے گا اور انقلاب بپا کر کے شہداء کے خون کا بدلہ لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن لاہور میں پاکستان عوامی تحریک گوجر خان اور اس کے جملہ فورمز کے عہدیداران سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں راجہ محمد امین، محمد ریاست قادری، عبدالستار نیازی، عابد سلطان صدیقی کے علاوہ تمام فورمز کے تحصیلی عہدیداران شامل تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ کارکنان مصطفوی انقلاب کے حصول کے لیے دن دگنی رات چوگنی محنت کریں۔


تبصرہ