قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے مسیحا ہیں جنہوں نے غریب عوام کو ظلم سے ٹکرانے کا شعور دیا ہے۔ ملک افضل
آئین کو معطل کرنے والے کرپٹ حکمرانوں کا بے رحم احتساب ہو گا۔
غلام علی خان
دس نکاتی انقلابی ایجنڈا ڈاکٹر طاہرالقادری کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ ملک طاہر جاوید
پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر ملک افضل، چیف آرگنائزر ملک طاہر جاوید، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ جس انقلاب کا خواب کارکنوں نے آج سے 25 سال قبل دیکھا تھا، اس کی تعبیر کا وقت قریب آچکا ہے۔ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے مسیحا ہیں جنہوں نے غریب عوام کو ظلم کے نظام سے نجات اور ٹکرانے کا شعور دیا ہے۔ عوامی تحریک واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عوام کے حقوق کی بات کی ہے، دس نکاتی انقلابی ایجنڈا ڈاکٹر طاہرالقادری کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن کے اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چند ہزار خاندانوں نے 18 کروڑ عوام کو غلام بنا رکھا ہے، جن سے نجات کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ آئینی اور جمہوری انقلاب چند ہفتوں میں آنے والا ہے جس میں آئین پاکستان کی پہلی 40 شقوں کے نفاذ سے عوام کو بنیادی حقوق دیے جائیں گے اور آئین کو معطل کرنے والے کرپٹ حکمرانوں کا بے رحم احتساب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں انقلاب کے بعد انتظامی امور سنبھالنے کیلئے صوبائی، ڈویژن، ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک عوامی انقلابی کونسلیں تشکیل دی جا رہی ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر عوامی انقلاب کونسلز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں کی بات ہے عوام دشمن حکمرانوں کو اس دھرتی میں سر چھپانے کیلئے جگہ نہیں ملے گی۔


تبصرہ