پاکستان عوامی تحریک گوجر خان کا وفد آج ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کرے گا۔ عبدالستار نیازی
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن گوجر خان کا وفد آج 12 جولائی کی شام قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری سے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن لاہور میں ملاقات کرے گا۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے سیکرٹری انفارمیشن عبدالستار نیازی کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری انقلاب کی آخری کال کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر رہے ہیں، اس حوالے سے مشاورتی اجلاس روزانہ کی بنیاد پر لاہور میں کئے جا رہے ہیں جس میں مختلف ڈویژن کے عہدیداران وکارکنان شرکت کرتے ہیں، آج راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداران کی ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات ہے اور اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کا خصوصی وفد ڈاکٹر طاہرالقادری کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کرے گا۔


تبصرہ