دنیا کی کوئی طاقت انقلاب کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ کامران اختر صدیقی
ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا غریب عوام کے زخموں پر مرہم ثابت ہوا ہے
پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے رہنما کامران اختر صدیقی نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت انقلاب کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری غریب عوام کو روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم، صحت، روزگار اور امن دینے کے لئے برسرپیکار ہیں۔ آج پوری قوم کی نظریں ڈاکٹر طاہرالقادری پر لگی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے غریب عوام کی بحالی کے لئے جو دس نکاتی ایجنڈا دیا ہے وہ غریب عوام کے زخموں پر مرہم ثابت ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک کے پی پی 10 کے کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ غریب، غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہے ہیں، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے معاشرے کا توازن بگاڑ کے رکھ دیا ہے۔ حالات بتا رہے ہیں کہ سوائے انقلاب کے اب کوئی راستہ نہیں رہا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کارکنان کے ساتھ مشاورتی عمل جاری ہے جس کے فورا بعد انقلاب کی فائنل تاریخ کا اعلان کر دیں گے۔ عوام تیار رہیں انقلاب ہمارے گھروں کی دہلیز پردستک دے رہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان قوم کا مقدر بدلنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


تبصرہ