پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے عہدیداران کا مشاورتی اجلاس 12 جولائی کو ہو گا۔ علامہ حیدر علوی
پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے ترجمان علامہ حیدر علوی نے کہا ہے کہ امام انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران سے ملک گیر مشاورت کے سلسلے میں 12 جولائی کو راولپنڈی ڈویژن کے یونین کونسل سطح تک کے عہدیداران کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں انقلاب کی تاریخ سمیت دیگر لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ اس اجلاس میں ملک محمد افضل، انار خان گوندل، اخلاق احمد جلالی اور غلام علی خان سمیت دیگر کی قیادت میں شرکت کریں گے اور شہداء ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر فاتحہ اور تجدید عہد انقلاب کریں گے۔


تبصرہ