عوامی انقلاب کونسلز کے قیام انقلاب کا آغاز کر دیا گیا۔ فاروق بٹ
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے سینئر نائب صدر فاروق بٹ نے کہا ہے کہ غریب عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کے ساتھ متفق ہو چکے ہیں۔ عنقریب قائد انقلاب عوام کو انقلاب کی آخری مرحلے کی کال دینے والے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے عوامی، فلاحی ایجنڈے کی مخالفت کرنے والے بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ انقلاب کے بعد سب سے پہلے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا قصاص لیا جائے گا اور کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب کر کے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی انقلاب کونسلز کے قیام کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبز انقلاب میں اب سرخ خون کی آمیزش شامل ہو چکی ہے، اس لئے مفادات کا حامل حکمران طبقہ انقلاب کو روکنے اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے تجوریوں میں بند ناجائز دولت کا بے دریغ استعمال کر کے اپنے اقتدار کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ لیکن پاکستان عوامی تحریک کے کارکن اور عوام پاکستان جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کو ان کے بوسیدہ نظام سمیت زمین بوس کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں عوامی انقلاب کونسلز کا قیام عمل میں لا رہی ہے۔ انقلاب کے فوری بعد عوامی انقلاب کونسلز انتظامی امور کی نگران ہوں گی۔


تبصرہ