طاہرالقادری امن کے سفیر ہیں ملک کے کروڑوں غریبوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انصار ملک
خون لیگ تانگہ پارٹی ہے، عوامی حمایت سے محروم ہے، جعلی مینڈیٹ
ہے
شفاف الیکشن کے نتیجے میں خون لیگ کو جوتیوں کے سوا کچھ نہیں ملے گا
ن لیگ (خون لیگ ) لاشوں کی سیاست خود کر رہی ہے۔ انصار ملک
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما انصار ملک نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری امن کے سفیر ہیں، ملک کے کروڑوں غریبوں کے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ن (خون لیگ) حقیقی عوامی حمایت سے محروم اور تانگہ پارٹی ہے۔ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے عالمی طاقتوں کے ایماء پر بر سراقتدار آنے والے عوام کے نمائندے اور خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ رانا ثناء کے بعد دوسرا رانا مسلط کر دیا گیا۔ رانا ثنا ماڈل ٹاؤں میں بے گناہ انسانوں کے قتل کے بعد بھی وکٹری کا نشان بنا کرثابت کر رہے ہیں کہ ن (خون لیگ) عوام دشمن جماعت ہے۔ کرپٹ حکمران عوام دشمن اور اپنے ذاتی مفادات کے محافظ ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے عوام کے حقیقی ایجنڈے کے نفاذ کی جدوجہد سے ایوان اقتدار خوف کا شکار ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پاک فوج کا فیصلہ ہے۔ خون لیگ دہشت گردوں کا سیاسی ونگ ہے۔ انہوں نے مذاکرات کے نام پر آٹھ سے نو مہینے آپریشن روکے رکھا۔ پاکستان عوامی تحریک پہلے دن سے مذاکرات کے خلاف اور آپریشن کی حامی تھی۔ عوامی تحریک ’’آپریشن ضرب عضب‘‘ کی حمایت میں ریلیاں نکال کر پوری قوم کو پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونے کا شعور دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر شفاف الیکشن ہو جائیں تو خون لیگ کو جوتیوں کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔


تبصرہ