اوکاڑہ: افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں پاکستان عوامی تحر یک کی ریلی
پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے زیراہتمام افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ریلی "ضرب عضب، ضرب حق" نکالی گئی، جسکی قیادت ضلعی آرگنائزر پی اے ٹی خالد محمود، ضلعی سینئر نائب صدر مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ، تحصیل صدر مرزا محمد ابراہیم، ضلعی کوارڈینیٹر میڈیا شیخ گلفام علی قادری، ضلعی کوارڈینٹر یو تھ پی اے ٹی اوکاڑہ عبدالکریم کمیانہ، حافظ شیعب حسن اور کواڈینٹر ویمن لیگ حافظ راشد محمود نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت افواج پاکستان نے انسانیت کے قاتلوں کو ختم کرنے کا جو عزم کر رکھا ہے اسکو قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ قوم اب بھی اس ظالمانہ نظام کے خلاف متحد ہے۔ ملک کی سالمیت کا بوجھ افواج پاکستان کے کاندھوں پر ہے جو پاکستان کی حفاظت کر رہے ہیں۔ موجودہ حکمران تشدد مار پیٹ اور غنڈہ گردی، سرعام خون بہانے کی سیاست کر رہے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ پر امن احتجاج کئے۔ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ امن بھائی چارے کا درس دیا ہے قتل و غارت کا نہیں۔ فوج جو آپر یشن کررہی ہے پوری قوم انکے ساتھ ہے۔ آج بھی پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ راناثناء اللہ پرویز رشید اورسعد رفیق جیسے لوگ پاگل ہو چکے ہیں ان کا علا ج سوائے انقلاب کے اور کوئی نہیں۔


تبصرہ